Thursday, December 12, 2024 | 1446 جمادى الثانية 11
Madrasa

ملک بھر کے آٹھ اداروں میں انگریزی ڈپلوما پڑھنے والے فضلاء کا مشترکہ افتتاحی پروگرام

 
 
ملک بھر کے آٹھ اداروں میں انگریزی ڈپلوما پڑھنے والے فضلاء کا مشترکہ افتتاحی پروگرام
 
 
(25/ مئی 2023: ای سی ڈیسک)
فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹر یچر(ڈی ای ایل ایل) کورس کے لیئے مرکز المعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر,ممبئی سے باضابطہ ملحق8 اداروں کا مشترکہ افتتاحی پروگرام آج آن لائن گوگل میٹ پر منعقد ہوا۔
 
نئے تعلیمی سال کے اس افتتاحی پروگرام میں ملک بھر کے ان اداروں کے طلباء، اساتذہ اور ذمہ داران شریک رہے:(1) مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی (2) مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور، گجرات (3) جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام (4)المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد، تلنگانہ (5)اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ہاوڑہ، مغربی بنگال (6)جامعہ دارالحدیث جئے نگر، ہوجائی، آسام (7)مدرسہ جامع العلوم، بالاپور، اکولہ، مہاراشٹر (8)مدرسہ اسلامیہ وقف، صوفی باغ، سورت، گجرات۔
 
ڈیل گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کے روح رواں اور ایم ایم ای آر سی، ممبئی کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین   قاسمی نے اپنے افتتاحی خطاب میں بتلایا کہ مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ1994ء میں قائم کیا گیا۔ یہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا۔ اس کورس میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر و انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ،سماجیات،صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے تاکہ نوجوان علماء عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کے اہل بن جائیں۔ 
 
ڈی ای ایل ایل کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتایا کہ ایم ایم ای آر سی سے ملحق آٹھ اداروں میں اسوقت تقریبا چار سو فضلائے مدارس دو سالہ کورس میں زیر تعلیم ہیں۔
 
طلباء کے اس اجتماعی پروگرام سے مولانا اسلم جاوید قاسمی (ممبئی), مولانا ابو طلحہ قاسمی (انکلیشور، گجرات), مولانا ناظر انور قاسمی(حیدرآباد)مولانا محمد اسعد قاسمی(ہاوڑہ، ویسٹ بنگال)٫مفتی احمد صاحب قاسمی (آکوکہ،مہارشٹرا) اور مولانا ثاقب صاحب (صوفی باغ، گجرات) نے بھی خطاب کیا۔ ان حضرات نے الگ الگ گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کورس کی افادیت، مقصد اورموثر طریقہ تعلیم پر سیر حاصل گفتگو کی۔
Note: